Face Lift Diet فیس لفٹ ڈائٹ

  • ہفتے بھر کا مینو
  • چند تازہ سبزیوں اور پھلوں سے سلاد بنائیے جس میں لیموں یا کسی دوسرے پھل کا جوس شامل کر لیں۔ بغیر بالائی اور چکنائی والا دہی یا ایک کیوب پنیر کھا لیں۔
  • بغیر دودھ کی چائے نہ پی سکیں تو دودھ والی بھی کم کر دیں، سبز چائے ضرور لے لیں۔ وقفے وقفے سے لیموں کا پانی ضرور پی لیں مگر تازہ لیموں کا پانی۔

wreku1tbx4swmm3uyhfm.jpg

ناشتہ

اسٹرابیری اسمودی میں ایک کیلا، لو فیٹ دہی اور ڈیڑھ سو ملی لیٹر بغیر چکنائی کا دودھ شامل کر کے بنائیں۔ یہ بھرپور ناشتہ ہے۔

دوپہر کا کھانا

ایک سلائس براؤن بریڈ اور شکر قندی تین سو گرام

رات کا کھانا

گوشت کا ایک پیس، سٹرفرائیڈ سبزیاں جن میں اُبلے ہوئے آلو بھی شامل ہوں۔

دوسرا دن

ناشتہ

چالیس گرام برن کورن فلیکس، ایک آڑو یا کوئی موسمی پھل، تین بادام یا ایک اخروٹ، دو سو ملی لیٹر بغیر چکنائی والا دودھ۔

دوپہر کا کھانا

چپاتی، مچھلی کا سالن باربی کیو یا اسٹیم میں بنی ہوئی اور کریم چیز براؤن بریڈ کے ایک سلائس کے ساتھ کھا لیں۔

رات کا کھانا

لیمن چکن پاستا کے ساتھ، اسٹیم میں بنی ہوئی مرغی، لیموں کا رس، دہی میں کھیرا میش کر کے رائتہ بنا لیں۔ ایک چھوٹا پیالہ اُبلے ہوئے چاول۔

تیسرا دن

ناشتہ

دو سے تین انڈے اسکریمبلڈ کی شکل میں ایک براؤن بریڈ کا سلائس، گریپ فروٹ یا کوئی موسمی پھل مقدار شرط نہیں۔

دوپہر کا کھانا

تونا مچھلی کے ساتھ کھٹی میٹھی سلاد جس میں سرخ اور زردمرچیں بھی شامل کر لیں۔

پانچ اسٹرابیریز، چھ دانے کالے انگور، آدھا مالٹا سنگترہ یا کوئی لیمونی پھل، چند سلائسز کھیرے اور چند ایک سیلری اسٹکس، چھ اخروٹ اور دو ٹماٹر ایک کھانے کے چمچے کے برابر سرکے میں شامل کر کے کھائیں۔

رات کا کھانا

مچھلی کا ایک فلے ٹماٹر کے پانی میں روسٹ کر لیں اور گاجر کے ہمراہ کھا لیں۔ ایک براؤن بریڈ کا سلائس بھی لیا جا سکتا ہے۔

protein.jpg

چوتھا دن


ناشتہ 
گھر کا بنا ہوا دلیہ بغیر بالائی کے دودھ میں شہد ملا کر بنائیں۔ اس کے ساتھ ایک سیب یا لو فیٹ دہی کھا لیں۔
دوپہر کا کھانا
موزیریلا چیز، ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کی سلاد کے ساتھ بنائیں۔ اس سلاد میں ادرک، لہسن، سیاہ مرچ اور لیموں کا رس شامل کرنا نہ بھولیں۔
رات کا کھانا
دو سو گرام آلوؤں کو بیک کر لیں اس کے ساتھ سو گرام مچھلی یا پرانز شامل کر لیں۔ ایک کھانے کا چمچ لو فیٹ مایونیز کے ساتھ سبزی اور پھلوں کی سلاد بنا کر کھا لیں۔

516681969_XS.jpg

پانچواں دن
ناشتہ
دہی میں شہد، تازہ بلوبیریز، سورج مکھی کے تیل کے چند قطرے یا بیج شامل کر لیں۔ ایک گلاس کسی لیمونی پھل کے جوس کا لے لیں۔
دوپہر کا کھانا
دو انڈے آدھے اُبلے ہوئے۔ دو براؤن بریڈ کے سلائسز کسی اسپریڈ کے ساتھ گرلڈ کیے ہوئے مشرومز اور ٹماٹر یا سخت اُبلا ہوا انڈے کا سینڈوچ کسی موسمی پھل کے ساتھ۔
رات کا کھانا
مچھلی کا فلے بیک کر لیں اور سٹرفرائی سبزیوں کے ساتھ کھا لیں۔ ساتھ ایک چھوٹا بن لے لیں۔

img_5032.jpg

چھٹا دن
ناشتہ
آدھی پیالی بغیر چکنائی کے دہی، دو سو پچاس ملی لیٹر بغیر چکنائی کے دودھ، ایک کھانے کے چمچ کے برابر بلو بیریز اور کوئی میوہ بادام، اخروٹ، کاجو یا پستہ اور خشک خوبانی۔
دوپہر کا کھانا
تازہ گاجروں اور ہرے دھنیے کا سوپ، دیسی مرغی کی تازہ یخنی اور سنکا ہوا ایک توس۔
رات کا کھانا
مچھلی کے فلے یا اسٹک کو ٹماٹر کے ساتھ گرل کر لیں۔ مختلف سبزیوں کی سلاد یا دال بغیر بگھاری ہوئی کا ایک پیالہ اور بغیر چھنے آٹے کی روٹی لے لیں۔ سبز چائے کا ایک کپ وقفے کے بعد لے سکتے ہیں۔.

Carrot-Soup.jpg

ساتواں دن
ناشتہ
تین انڈے اسکریمبلڈ بنا لیں اور ایک پیالی دہی۔
دوپہر کا کھانا
مرغی اُبلی ہوئی سلاد کے ساتھ کھا لیں۔
رات کا کھانا
مچھلی گرل یا بیک کر لیں اسی طرح اسٹیم کی ہوئی سبزیاں اور ایک موسمی پھل کھا لیں۔

image.JPG

 

بیوٹی بکس : سوال وجواب

سوال:
میری عمر اکیس سال ہے۔ میرا پہلا مسئلہ یہ ہے کہ میرا قد پانچ فٹ چھ انچ ہے جبکہ میرا وزن صرف انتالیس کلو ہے۔ میں اپنے قد کے حساب سے دبلی پتلی لگتی ہوں۔ میں چاہتی ہوں کہ آپ کوئی ایسا حل بتائیں جس سے میرا جسم بھرا بھرا ہو جائے۔ دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میں نسوانی حسن کی کمی کا شکار ہوں پلیز اس کے لیے بھی کوئی آزمودہ نسخہ بتائیں۔
 
جواب:
دبلے پن کے اسباب درج ذیل ہیں:
نامناسب خوراک دبلے پن کی اہم وجہ ہے۔ خوراک میں انڈہ، مرغی، مچھلی، دودھ، دہی، پھل، سبزیاں مناسب مقدار میں ہونی چاہئیں خاص طور پر کیلا زیادہ کھائیں۔
جسمانی مشقت کے کام زیادہ کرن
فکر، غم یا تشویش
کم سونا
آپ درج ذیل مشوروں پر عمل کریں:
رات میں کم از کم دس گھنٹے سوئیں۔ متوازن غذا استعمال کریں۔ سرکہ، چائے، قہوہ اور ترش پھل کم کھائیں، خوش رہنے کی کوشش کریں۔ اگر بھوک کم لگتی ہے تو ڈاکٹر کے مشورے سے کوئی سیرپ لیا جا سکتا ہے۔
نسوانی حسن کی کمی کے لیے روزانہ ایک چھٹانک پنیر کھائیں اور ایک چمچ کالا زیرہ، ایک چجچ پانی میں پیس کر پیسٹ بنا لیں اور دن یا رات میں سونے سے پہلے یہ پیسٹ لگا لیں۔ آپ کی شکایت دور ہو جائے گی۔
آپ کا وزن قد کے لحاظ سے کم ضرور ہے لیکن فکر مند نہ ہوں۔ شادی کے بعد خود بخود وزن بڑھ جائے گا۔ ویسے بھی آج کل وزن بڑھانا مسئلہ نہیں، وزن کم کرنا اہم مسئلہ ہوتا ہے۔ آپ خوش نصیب ہیں کہ اس دور میں آپ کو دبلے پن کی شکایت ہے۔
 
سوال:
میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے بالوں میں بہت لیکھیں ہیں اور اس کے لیے میں نے بہت سے ٹوٹکے کیے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ میری شادی ہونے والی ہے پلیز مجھے کوئی اچھا سا ٹوٹکا بتائیں۔
جواب:
فنائل کی گولیاں باریک پیس کر سرسوں کے تیل میں ملائیں اور رات کو سونے سے پہلے اچھی طرح لگا لیں، صبح سر دھو لیں۔ بال سُلجھا کر باریک کنگھی کریں۔ یہ عمل ہفتے میں دوبارہ کریں۔ ان شا اللہ دو سے تین ہفتوں میں جوؤں اور لیکھوں سے مکمل نجات مل جائے گی۔
  
سوال:
چہرے کے غیر ضروری بال کیسے ہٹاوں کوئی سب سے آسان اور مفید حل بتادیں ؟
جواب:
انڈے، شوگر اور کارن فلور کا پیسٹ اس پیسٹ کو بنانے کے لیے آپ کو ایک انڈے کی سفیدی ، ایک چائے کا چمچہ چینی اور ایک چمچہ کارن فلور کی ضرورت ہے۔ ان تمام اجزاء کو شامل کر کے پیسٹ بنالیں اور انہیں چہرے پر موجود اضافی بالوں پر لگائیں جب یہ ماسک سوکھ جائے تو رگڑتے ہوئے چہرے سے اُتار دیں۔ بہترین نتائج حاصل کرنے کے لیے اس ٹوٹکے کو ہفتے ہیں دو مرتبہ استعمال کریں۔
سوال:
میرے منہ پر بلیک ہیڈز بہت زیادہ ہیں۔ اس کے علاوہ پھنسیاں بنتی ہیں اور نشان چھوڑ جاتی ہیں۔ میرے چہرے پر بال بھی کافی ہیں۔ پلیز مجھے سب مسئلوں کے لیے کچھ بتائیں اور رنگت نکھارنے کے لیے بھی مشورہ دیں۔ میری جلد چکنی ہے میں بازار کی بنی ہوئی مصنوات استعمال کر کے تنگ آچکی ہوں پلیز آپ کوئی سادہ سا نسخہ بتائیں۔
 
جواب:
بلیک ہیڈز کے لیے ایک سخت ٹماٹر کاٹ کر پورے چہرے پر رگڑیں۔ ایک گھنٹے بعد منہ دھو لیں۔ دانوں اور پھنسیوں یا رنگت نگھارنے کے لیے غیر معیاری کریمیں یا ادویات استعمال کرنے کے بجائے پھلوں اور سبزیوں سے علاج کریں۔ 
پھنسیاں عموماً چکنی جلد پر نکلتی ہیں۔ آپ روزانہ دو مرتبہ بیسن سے منہ دھوئیں۔ بیسن جلد کی چکنائی جذب کر لیتا ہے۔ اس سے دانے نکلنا آہستہ آہستہ ختم ہو جاتے ہیں۔ دانوں کو ہرگز مت چھیڑیں اور نہ دبا کر ان کا مواد نکالنے کی کوشش کریں۔ ہاتھوں پر جراثیم ہوتے ہیں جو دانوں میں مزید انفیکشن پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں اور اسی وجہ سے دانے اپنا نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لیے دانے نکلنے اور ختم ہونے کے عمل میں مداخلت نہ کریں۔
رات کو سوتے وقت کچے دودھ میں ایک چٹکی نمک ملا کر روئی کے پھاہے سے چہرے پر مساج کریں۔ ایک مہینہ مسلسل یہ عمل کرنے سے چہرے کا رواں جھڑ جاتا ہے۔ یاد رکھیں کوئی بھی چیز مستقل استعمال سے ہی فائدہ دیتی ہے۔ اس لیے اگر بہترین نتائج چاہیں تو کوئی بھی نسخہ کچھ عرصہ مسلسل استعمال کریں۔
سوال:
میرا مسئلہ یہ ہے کہ چند مہینے پہلے میرا منہ بالکل صاف و شفاف تھا لیکن اب چند دنوں سے میرے منہ پر بہت زیادہ تل نکل رہے ہیں جو دُور سے پتا نہیں چلتے لیکن نزدیک سے نظر آتے ہیں۔ پلیز مجھے کوئی طریقہ بتائیں کہ میرا منہ صاف ہو جائے اور تل ختم ہو جائیں۔ چہرے کو فریش رکھنے کا کوئی طریقہ بھی بتائیں۔
 
جواب:
تلوں کے لیے آپ فوری طور پر ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔ دھوپ میں نکلنے سے پرہیز کریں۔ دھوپ کی وجہ سے ان تلوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ گرمی کے موسم میں چہرہ چکنا ہو جاتا ہے اور شدید گرمی میں چہرے کا رنگ بھی خراب ہو جاتا ہے۔ چہرے سے گرمی کے اثرات ختم کرنے کے لیے ہفتے میں دو مرتبہ کھیرے کا ماسک لگائیں۔ کھیرا لے کر اس کا جوس نکال لیں اور اس کو روئی سے پورے چہرے پر لگائیں۔ ایک گھنٹے تک لگا رہنے دیں پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ گرمی کے اثرات ختم ہو جائیں گے۔
موسم گرما میں عرقِ گلاب بھی بہت مفید ہے۔ عرق گلاب میں بیسن ملا کر پیسٹ بنائیں اور اسے چہرے پر لگائیں۔ بیس منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔ اس طرح نہ صرف آپ کے چہرے کو تازگی ملے گی بلکہ فالتو چکنائی بھی غائب ہو جائے گی۔
سوال: میری ڈبل ٹھوری ہے جس کی وجہ سے چہرہ بہت بڑا لگتا ہے میری تصویر یں بھی اسی وجہ سے بہت بڑی آتی ہیں مجھے اس کا کوئی حل بتائیں جس سے یہ مسئلہ ختم ہو جائے؟
جواب:
ڈبل چن جس کو اردو میں دوہری ٹھوڑی کہتے ہیں،یہ خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں کے لیے بھی بہت حساس مسئلہ ہے جس کی وجہ سے ان کی ساری خوبصورتی ماندپڑجاتی ہے۔ اکثر لوگ اپنی ڈبل چن سے بہت پریشان نظر آتے ہیں اور اس کو کم کرنے کے لیے مختلف حربے استعمال کرتے ہیں۔
اس کے لیے اب تک سب سے بہترین حل ہے کوکو بٹر کا استعمال‘ کوکوا بٹر میں موائسچرائزنگ خصوصیات ہوتی ہیں جس سے لٹکی ہوئی جلد ٹھیک ہو جاتی ہے اور مردہ خلیات سے بھی نجات مل جاتی ہے ۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ جلد پر سے بڑھتی عمر کے اثرات کو دور کرتا ہے ۔ یہ جلد کو نمی مہیا کرتا ہے اور اس میں لچک پیدا کرتا ہے ۔ 1سے 2چمچ کوکوا بٹر لوشن کو ذرا سا گرم کریں ۔پھر چہرے ، تھوڑی اور گردن پر لگالیں ۔ 15منٹ تک ہلکے ہاتھ سے مسا ج کریں۔ ہاتھوں کو گردن سے تھوڑی کی طرف لے جائیں ۔ اس عمل کو روزانہ رات کو دہرائیں ۔

ڈبل چن کا مسئلہ پيدا ہونے کي وجوہات۔
موٹاپا اس کي اہم وجہ ہے، جسم پر موٹآ پے کي پرت بڑھنے پر ڈبل چن کا مسئلہ پيدا ہو جاتا ہے۔
سر کو زيادہ لٹکا کر يا جھکا کر چلنا ۔
زيادہ اونچے تکئيے کا استعمال کرنا۔
ٹھوڑي کے نيچے کي جلد کو کھينچے کي بري عادت ہونا۔
ڈبل چن کے مسئلے سے بچنے کيلئے نسخے۔
موٹاپے سے بچيں، اس کے لئے زيادہ چربي اور چکانائي والي چيزوں کااستعمال نہ کريں۔
سر کو زيادہ لٹکا کر يا جھکا کر نہ چليں ۔
بغير تکئيے لگائے سوئيں، اس سے شروع شروع ميں تو پريشاني ہو گي، ليکن آہستہ آہستہ عادت پڑجائے گي۔
ٹھوڑي کھينچنے کي عادت سے بچيں ۔

نوٹ:  کوئی بھی ٹریٹمنٹ/ٹوٹکہ آزمانے سے پہلے یہ بات ذہن میں رکھیں کے ہربل نیچرل ٹوٹکے کے سائیڈ ایفیکٹ نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں لیکن یہ اپنا مثبت اثر دکھانے میں تھوڑا وقت لیتےہیں اور یہ تمام دیسی علاج وغیرہ جو ہم بتاتے ہیں وہ ان کے لیے ہوتے ہیں جو کسی بھی طرح کے  پیچیدہ امراض کے شکار نہ ہوں ان خواتین و حضرات کے لیے ہمارا پہلا مشورہ ڈاکٹر سے مکمل تسلی بخش چیک اپ کروانے کا ہوتا ہے!

اسکن‘ بال‘ میک اپ اور فٹنس سے متعلق مختلف سوالات اور انکے جوابات

 الحمدللہ ہماری ویب سائٹ اور فیس بک پہ مختلف عمرکےقارئین روزانہ لا تعداد سوالات کرتے ہیں جو اپنی اسکن’ بال’ وزن اور میک اپ کے متعلق بہت کچھ جاننا چاہتے ہیں تو ہم نے سوچا کہ وہ تمام عام و خاص مسائل ہم ایک آرٹیکل کی شکل میں اپنے ان قارئین کے لئے بھی   شائع کریں جو  ہوسکتا ہےانہی مسائل کے شکار ہوں اور ہمارے جوابات سے کچھ استفادہ حاصل کرسکیں

نوٹ: کوئی بھی ٹریٹمنٹ/ٹوٹکہ آزمانے سے پہلے یہ بات ذہن میں رکھیں کے ہربل نیچرل ٹوٹکے کے سائیڈ ایفیکٹ نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں لیکن یہ اپنا مثبت اثر دکھانے میں تھوڑا وقت لیتےہیں اور یہ تمام دیسی علاج وغیرہ جو ہم بتاتے ہیں وہ ان کے لیے ہوتے ہیں جو کسی بھی طرح کے  پیچیدہ امراض کے شکار نہ ہوں ان خواتین و حضرات کے لیے ہمارا پہلا مشورہ ڈاکٹر سے مکمل تسلی بخش چیک اپ کروانے کا ہوتا ہے!

:سوال

میرے چہرے پر بال ہیں جو بہت باریک روئیں کی طرح ہیں۔ میں نے انھیں موچنے کی مدد سے نکالنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوئی۔ میں بیوٹی پارلر نہیں جا سکتی اور مجھے تھریڈنگ کرنا بھی نہیں آتی۔ کوئی آسان سا نسخہ بتائیں جس پر عمل کر کے یہ بال ختم ہو جائیں۔

:جواب

ایک خوبانی لے لیں اگر تازہ نہ ملے تو خشک خوبانی رات کو پانی میں بھگو دیں۔ نرم پڑ جائے تو اس کو اچھی طرح کُچل لیں۔ اس میں چائے کا ایک چمچ شہد ملا لیں۔ اب اس آمیزے کو چہرے پر لیپ لیں۔ جب خشک ہو جائے تو اتار دیں۔ یہ چہرے کے بالوں کی جڑوں کو کمزور کرتا رہتا ہے اور وہ خود بخود اُترنے لگتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ جلد کو غذائیت بھی فراہم کرتا ہے۔ چہرہ شاداب رہتا ہے اور چہرے پر جھریاں نہیں پڑتیں۔ یہ ماسک ہفتے میں تین دن باقاعدگی سے استعمال کریں۔ ان شا اللہ ایک ماہ میں نمایاں فرق محسوس کریں گی۔

:سوال

میرا مسئلہ بھی وہی ہے جو آج کل بیشتر خواتین کا ہے۔ میرا وزن بہت زیادہ ہے۔ شادی شدہ ہوں، تین بچے ہیں۔ میرا قد پانچ فٹ دو انچ اور وزن 65 کلو ہے۔ میں پیدل بھی چلتی ہوں۔ گھر کے سارے کام خود کرتی ہوں۔ خوراک بھی بہت زیادہ نہیں، اس کے باوجود وزن میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ مجھے کوئی ایسا نسخہ بتائیں جس پر عمل کر کے اپنا وزن کم کر سکوں۔ میں سلمنگ سینٹر نہیں جا سکتی نہ ہی ورزش کر سکتی ہوں کیونکہ تین بچوں کے ساتھ وقت نکالنا بہت مشکل ہے۔

:جواب

آپ گائے کا گوشت، گردہ، کلیجی، مز، بیکری کی تمام اشیا، مٹھائیاں، چینی، خشک میوے اور کولڈ ڈرنک کا استعمال بالکل بند کر دیں۔ کھانے میں صرف ایک روٹی بغیر چھنے آٹے کی کھائیں۔ دودھ بالائی اتار کر پیئیں۔ مرغی اور بکرے کا گوشت استعمال کر سکتی ہیں لیکن کم چکنائی کے ساتھ۔ چاول اُبالیں تو پانی نکال دیں۔ سبزیاں اور پھل زیادہ استعمال کریں۔

صبح و شام ایک عدد لیموں ایک گلاس پانی میں نچوڑ کر استعمال کریں۔ نہار منہ ایک گلاس نیم گرم پانی میں چائے کا ایک چمچ شہد ملا کر پیئیں۔ دو چمچ اسپغول کی بھوسی دو گلاس پانی میں ڈال کر صبح شام استعمال کریں۔ جلد ہی فرق محسوس کریں گی۔ اگر ممکن ہو تو کسی ڈاکٹر سے مشورہ کر لیں۔ کبھی کبھی موٹاپے کی وجہ تھائی رائڈ گلینڈ کا مسئلہ بھی ہوتا ہے۔

:سوال

میری ناک چہرے کے لحاظ سے بہت چھوٹی ہے، دراصل بچپن میں ناک پر چوٹ لگنے سے اس کی شکل بگڑ گئی تھی جو وقت کے ساتھ ساتھ نمایاں ہوتی گئی۔ کیا ایسا کوئی طریقہ ہے جس سے ناک کا یہ نقص دُور کیا جا سکے؟

جواب: میک اپ کے ذریعے اس نقص کو کسی حد تک دبایا جا سکتا ہے لیکن اگر یہ زیادہ نمایاں ہے تو پھر ایک ہی طریقہ ہے کہ اس کی پلاسٹک سرجری کرائی جائے۔ اس کے لیے کئی پرائیویٹ اسپتال ہیں جہاں سرجری کی سہولت موجود ہے۔ آپ وہاں کسی اچھے ڈآکٹر سے مشورہ کر لیں، وہ آپ کو تمام تفصیلات سے آگاہ کر دیں۔

اس کے لیے آپ کو چار سے پانچ دن تک اسپتال میں رہنا ہو گا اور دو ہفتے تک ناک پر پلاسٹر چڑھا رہے گا، اسے آپ ایک طرح آپریشن ہی سمجھیں۔ یہی آپ کے مسئلے کا مستقل حل ہے۔

:سوال

میری عمر تیس سال ہے لیکن آنکھوں کے نیچے کی جلد پھول گئی ہے جس کی بنا پر میں اپنی عمر سے بہت زیادہ نظر آتی ہوں۔ کوئی ایسا نسخہ بتائیں کہ میں اس سے نجات حاصل کر سکوں۔

:جواب

اسے آنکھوں کے نیچے تھیلیاں بننا کہتے ہیں۔ عموماً یہ موروثی ہوتی ہیں۔ ان کے ظاہر ہونے کی کئی وجوہات ہوتی ہیں۔ گردوں اور یورین کے انفیکشن کی وجہ سے بھی ایسا ہوتا ہے، آنکھوں کے اردگرد کی جگہ بہت نازک ہوتی ہے اس میں لچک بھی کم ہوتی ہے اس لیے یہ جلد پھول جاتی ہے۔ آپ ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔

چائے اور کافی کا استعمال کم کر دیں۔ پانی زیادہ سے زیادہ پیئیں۔ روزانہ کم از کم سولہ گلاس پانی پیئیں۔ آنکھوں کے گرد کوئی بھاری کریم نہ لگائیں۔

ایک آلو لے کر اچھی طرح دھوئیں پھر اس کے باریک قتلے کاٹ کر آنکھوں پر رکھیں۔ اس سے کافی فرق پڑے گا۔ کھیرے کا رس لگانے سے بھی یہ تھیلیاں کم ہو جاتی ہیں البتہ اگر یہ موروثی ہیں تو صرف کاسمیٹک سرجری سے ہی ختم ہو سکتی ہیں۔

:سوال

میرے بال اُڑے اُڑے سے نظر آتے ہیں۔ بالوں کے دو منہ بن گئے ہیں۔ بال بدرنگ اور کھردرے بھی ہیں۔ اس لیے گھنے اور لمبے ہونے کے باوجود خوب صورت نظر نہیں آتے۔ پہلے میرے بال گھنگھریالے تھے۔ میں نے انھیں سیدھا کرایا اور اسٹریکنگ بھی کرائی۔ اس کے بعد بالوں کا یہ حشر ہو گیا ہے۔ کیا کوئی ایسی صورت ہے کہ بال چمکدار اور دلکش نظر آئیں؟

:جواب

کنڈیشنگ بالوں کو غذائیت فراہم کرنے کا ایک انتہائی مفید طریقہ ہے۔ یہ بالوں کو ہموار کرتا ہے اور اس سے بالوں میں چمک بھی پیدا ہوتی ہے۔

استعمال شدہ چائے کی پتی پانی میں دوبارہ اُبال کر چھان لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر شیمپو کرنے کے بعد اس پانی سے سر دھوئیں۔

ایک مگ پانی میں ایک لیموں کا رس ملائیں اور سر دھونے کے بعد آخر میں اسے بالوں پر ڈالیں۔

مہندی بھی بہترین کنڈیشنر میں سے ایک ہے۔ اس کے استعمال سے بھی بہت سے فوائد ہوتے ہیں۔

مہندی میں ایک لیموں کا رس، ایک انڈا اور چائے کا ایک چمچ دہی ملا کر لگائیں۔ بالوں میں نہایت دلکش چمک پیدا ہو جائے گی۔

مہندی کے پیسٹ میں چائے کا ایک چمچ خالص ناریل یا زیتون کا تیل ملا کر بالوں میں لگائیں۔ آدھے گھنٹے بعد سر دھو لیں۔

مہندی لگانے لگانے سے نہ صرف بالوں کی ساخت ہموار، ریشمی اور چمک دار ہو جاتی ہے بلکہ بال گھنے بھی نظر آنے لگتے ہیں۔

:سوال

میرا مسئلہ یہ ہے کہ چند مہینے پہلے میرا منہ بالکل صاف و شفاف تھا لیکن اب چند دنوں سے میرے منہ پر بہت زیادہ تل نکل رہے ہیں جو دُور سے پتا نہیں چلتے لیکن نزدیک سے نظر آتے ہیں۔ پلیز مجھے کوئی طریقہ بتائیں کہ میرا منہ صاف ہو جائے اور تل ختم ہو جائیں۔ چہرے کو فریش رکھنے کا کوئی طریقہ بھی بتائیں۔

:جواب

تلوں کے لیے آپ فوری طور پر ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔ دھوپ میں نکلنے سے پرہیز کریں۔ دھوپ کی وجہ سے ان تلوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ گرمی کے موسم میں چہرہ چکنا ہو جاتا ہے اور شدید گرمی میں چہرے کا رنگ بھی خراب ہو جاتا ہے۔ چہرے سے گرمی کے اثرات ختم کرنے کے لیے ہفتے میں دو مرتبہ کھیرے کا ماسک لگائیں۔ کھیرا لے کر اس کا جوس نکال لیں اور اس کو روئی سے پورے چہرے پر لگائیں۔ ایک گھنٹے تک لگا رہنے دیں پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ گرمی کے اثرات ختم ہو جائیں گے۔

موسم گرما میں عرقِ گلاب بھی بہت مفید ہے۔ عرق گلاب میں بیسن ملا کر پیسٹ بنائیں اور اسے چہرے پر لگائیں۔ بیس منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔ اس طرح نہ صرف آپ کے چہرے کو تازگی ملے گی بلکہ فالتو چکنائی بھی غائب ہو جائے گی۔

:سوال

میری عمر تیس سال ہے، قد پانچ فٹ دو انچ ہے۔ میرا وزن ساٹھ کلو تھا، میں نے ڈائٹنگ کی اور کھانا بہت کم کر دیا۔ اس سے میرا وزن پچاس کلو ہو گیا لیکن میں بے حد کمزوری محسوس کرتی ہوں۔ تھوڑا سا کام کرنے سے تھک جاتی ہوں۔ ٹانگوں میں درد رہتا ہے، آنکھوں کے گرد حلقے اور چہرے پر چھائیاں ہو گئی ہیں۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کھانے پینے پر توجہ دیں۔ مجھے ڈر ہے کہ اگر میں نے پہلے کی طرح کھانا پینا شروع کر دیا تو دوبارہ وزن بڑھ جائے گا۔ مجھے کیا کرنا چاہیے؟

:جواب

موٹاپا اچھی چیز نہیں ہے لیکن حد سے زیادہ دُبلا پن بھی اچھا نہیں لگتا۔ خاص طور پر جب یہ جسمانی کمزوری کی حدوں کو چُھونے لگے۔

آج کل کی لڑکیوں پر دُبلا ہونے کا خبط سوار ہو گیا ہے، اس مقصد کے لیے وہ سارا سارا دن کچھ نہیں کھاتیں، اس سے نہ صرف وہ جسمانی طور پر کمزوری محسوس کرتی ہیں بلکہ چہرے کی شادابی اور رونق بھی رخصت ہو جاتی ہے۔ 

اگر آپ وزن کم کرنا چاہتی ہیں تو بہتر یہ ہے کہ مناسب ورزش اور چہل قدمی پر توجہ دیں۔ اگر اس سے خاطرہ خواہ رزلٹ برآمد نہ ہو تو پھر ڈائٹنگ کریں، لیکن ڈائٹنگ کرتے ہوئے یہ خیال رکھیں کہ آپ کی غذا میں تمام ضروری غزائی اجزا شامل ہوں۔

شکر اور شکر سے بنی ہوئی اشیا جیسے کہ مٹھائیاں بالکل ترک کر دیں۔

تلی ہوئی اشیا جیسے کہ پراٹھا، پیٹیز، سمسوسے، پیسٹری نہ کھائیں۔

دودھ بالائی اُتار کر پئیں۔ دہی اور پھلوں کا استعمال باقاعدگی سے کریں۔ کھانا کھانے کے درمیانی وقفوں میں کچھ نہ کھائیں۔ ان ہدایات پر عمل کرنے سے آپ کا وزن تیزی سے کم نہیں ہو گا۔

لیکن اس میں اچھی بات یہ ہے کہ چہرہ تروتازہ اور شاداب رہے گا اور آپ جسمانی طور پر خود کو تندرست و توانا محسوس کریں گی۔

:سوال

میری آنکھیں سوجی ہوئی اور بے رونق نظر آتی ہیں آنکھوں کے گرد سیاہ

حلقے بھی ہیں۔ کبھی کبھی پیلی لگنے لگتی ہیں۔ بال بھی خشک، روکھے

اور بے جان ہیں خصوصاً سردیوں میں بہت خراب ہو جاتے ہیں۔

:جواب

سب سے پہلے تو اپنی خوراک پر توجہ دیں۔ چکنی، تلی ہوئی بیکری کی

اشیا کھانا کم کر دیں۔ غذا میں پھل، دودھ اور سبزیاں زیادہ مقدار

میں شامل کریں۔ آج کل گاجروں کا موسم ہے، جتنا زیادہ ممکن ہو کچی

گاجریں کھائیں۔ گاجر کا رس ویسے بھی آنکھوں میں چمک پیدا کرتا ہے۔

جلد کو نکھارتا ہے۔ صحت مند آنکھوں کے لیے وٹامن اے بھی بہت ضروری

ہے۔ وٹامن اے انڈے کی زردی، مچھلی، مکھن اور سبز پتوں والی سبزیوں

میں پایا جاتا ہے۔

آنکھوں میں چمک نہ ہونے کی ایک وجہ نیند کی کمی ہے۔ اچھی صحت، شفاف

جلد اور چمکدار آنکھوں کے لیے آٹھ گھنٹے کی نیند لازمی ہے۔ آنکھوں

کے گرد بادام کا تیل لگا کر بہت نرم ہاتھوں سے ہلکے ہلکے مساج

کریں۔ کھیرے کے قتلے پتلے پتلے کاٹ کر آنکھوں پر رکھیں۔ آنکھیں

روشن اور چمکدار نظر آئیں گی۔

بالوں کے لیے درج ذیل نسخہ استعمال کریں:

دہی ایک چھٹانک

انڈا ایک عدد

لیموں کا عرق ایک چمچ

انڈے اور دہی کو اچھی طرح پھینٹ کر ملا لیں۔ پھر اس میں لیموں کا

عرق بھی ملا لیں اور بالوں میں اس طرح لگائیں کہ جڑوں تک پہنچ

جائیں۔ پندرہ منٹ لگا رہنے دیں، پھر نیم گرم پانی اور شیمپو سے دھو

لیں۔

ہفتے میں ایک بار یہ عمل کرنے سے بال خوب صورت، نرم اور چمکدار ہو

جائیں گے۔

مہینے میں ایک بار مہندی لگانا بھی بالوں کے لیے بہت مفید ہے

موٹاپے کو کم کرنے کے لیے عادت میں نظم و ضبط خصوصاً خوراک پر کنٹرول کرنا لازمی ہے

موٹاپا ایک عذاب!
وزن کم کرنے کے لیے پہلے ان باتوں کا خیال رکھیں۔ وزن کم کرنے کی مہم میں ایک بات جو بڑی اہم اور ضروری ہے وہ ارادہ ہے۔ دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں، لیکن یقین کے ساتھ کوشش کرنا ضروری ہے۔ کامیابی یک دم نہیں، آہستہ آہستہ حاصل ہوتی ہے۔
  • درمیانی عمر کے مرد اور خواتین اگر وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو انہیں صرف ایک ہزار کیلوریز والی خوراک حاصل کرنی چاہیے۔ موٹاپے سے نجات پانے اور اس کے اثرات سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ خوراک میں پروٹین کا استعمال زیادہ ہو۔ غذا میں پروٹین کی موجودگی سے جسم کی حرارت و قوت کے استعمال میں تیزی آجاتی ہے، جس کی وجہ سے قوت کا زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ مٹھائی، خشک میوہ، کیک، پلاؤ، پیسٹری، بریانی، حلوہ، پڈنگ اور دیگر میٹھی اشیا سے پرہیز کریں۔
  • خوراک پر کنٹرول کے دوران ورزش جاری رکھنی چاہیے اور ورزش میں آہستہ آہستہ اضافہ کرنا چاہیے، جس سے نہ صرف وزن میں کمی ہو گی بلکہ جتنا وزن کم کیا جائے گا، اسے قائم بھی رکھا جا سکے گا۔ موٹاپے کا علاج دواؤں کے ذریعے اتنا کارگر ثابت نہیں ہوتا۔ موٹاپے کو کم کرنے کے لیے عادت میں نظم و ضبط خصوصاً خوراک پر کنٹرول کرنا لازمی ہے اور یہ انسان کو خود کرنا پڑتا ہے۔

is-walking-good-exercise-1.jpg
ورزش
پیدل چلنا بہترین ورزش ہے۔ اس سے نہ صرف یہ کہ کھایا پیا اچھی طرح ہضم ہو جاتا ہے، بلکہ وزن قابو میں رہتا ہے۔ اگر آپ ورزش نہیں کرتے اور محض غذائی احتیاط سے وزن گھٹانے کی فکر میں ہیں تو اس کے نتیجے میں آپ بے شک جسم تو گھٹا لیں گے لیکن لٹکا لٹکا گوشت، بے جان جسم، چہرے پر وقت سے پہلے جھریاں، آپ کا مقدر بن جائیں گی۔ جبکہ ہلکی پھلکی پندرہ منٹ اور آدھا گھنٹہ روز کی چہل قدمی آپ کے ڈھیلے ہوتے ہوئے عضلات کو برقرار رکھے گی۔
drugs_2929014b.jpg
 
وزن گھٹانے والی دوائیں
وزن گھٹانے والی اکثر دوائیں مہلک اثرات رکھتی ہیں۔
وزن کم کرنے کے لیے چند نسخے اور گھریلو ٹوٹکے درج ذیل ہیں:
صبح و شام ایک عدد لیموں ایک گلاس پانی میں نچوڑ کر نہار منہ استعمال کریں۔
ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک چمچ شہد گھول کر نہار منہ استعمال کریں۔
husk-scoop.jpg
آج کل سلمنگ سنٹر میں وزن کم کرنے کے لیے سیکڑوں روپے کے بدلے میں جو سفید پاؤڈر دیا جاتا ہے وہ درحقیقت پسی ہوئی اسپغول کی بھوسی ہوتی ہے۔ دو چمچ اسپغول کی بھوسی صبح و شام آپ بھی استعمال کریں۔
پیپل کے دس عدد پھل یعنی پپلی رات کو آدھا کلو دودھ میں بھگو کر رکھ دیں۔ صبح نہار منہ دودھ میں چینی ملا کر اچھی طرح ہلا کر پندرہ دن تک استعمال کریں۔ بادی اور ثقیل اشیا سے سخت پرہیز کریں۔
 
635823350608411252-XXX-BELLY-FAT-05-77306734.jpg
 
بڑھا ہوا پیٹ کم کیجیے
بڑھا ہوا پیٹ ایک مصیبت اور عذاب سے کم نہیں ہوتا۔ دس بیس قدم چلنے پر ہی سانس پھول جاتا ہے۔
بیٹھے رہنے یا چکنی اور میٹھی چیزوں کی کثرت سے پیٹ بڑھ جاتا ہے۔ پہلی بات تو یہ ذہن نشین کر لیجیے کہ کھانے کے بعد کم از کم ایک گھنٹے تک پانی نہیں پینا چاہیے۔ دوسری تدابیر کے سلسلے میں پہلی بات یہ ہے کہ غذا میں کمی کر دی جائے اور زیادہ کھانے کی عادت ترک کر دینی چاہیے۔
mixture.jpg
بڑھے ہوئے پیٹ کو کم کرنے کے لیے لیموں اور شہد کا استعمال مفید ہے۔ اسپغول کی بھوسی بھی آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ اصلی ہینگ تلاش کر کے کہیں سے حاصل کریں اور اسے گھی میں اچھی طرح بھون لیں۔ جب ہینگ کا رنگ تبدیل ہونے لگے تو گھی چھان کر الگ کر لیں۔ اب اس گھی کو کسی شیشی میں محفوظ کر لیں اور روزانہ رات کو سوتے وقت ناف کی جگہ مالش کریں۔ پیٹ کم کرنے میں یہ نسخہ خاصا مفید پایا گیا ہے۔
dddd.jpg

اگر آپ وزن کم کرنے کے بارے میں سنجیدہ ہیں توجانیئے راز

download (2)

  • Dum Laga Ke Haisha Actress, Bhumi Pednekar Wins Big After Great Loss!

بھومی پدنکر کی جانب سے وزن گھٹانے کے چھ طریقے جن کی مدد سے اداکارہ نے اپنا 22 کلو وزن کم کیا!

248964

اگر یہ کہا جائے کہ آجکل کے دور میں ہر دوسری خاتون وزن کی زیادتی سے پریشان نظر آتی ہے تو یہ غلط نہیں ہوگا۔ لڑکیاں جب تک سکول، کالج یا یونیورسٹی جاتی رہتی ہیں تب تک اُن کا وزن کنٹرول رہتا ہے کیونکہ وہاں پر چلنا پھرنا پڑتا ہے لیکن جب تعلیم کو خیرآباد کہہ کر گھر بیٹھ جاتی ہیں یا شادی ہو جائے تو صرف گھر کے کاموں تک محدود ہوجاتی ہے باقاعدگی سے سیر اور ورزش نہیں ہوتی تو وزن آہستہ آہستہ بڑھنا شروع ہو جاتا ہے جس پر ہم دھیان نہیں دیتے۔ یہاں پر ہو سکتا ہے کی بہت سے لوگوں کو میری بات سے اختلاف ہو کہ گھر میں وہ فارغ تو نہیں ہوتی سو طرح کے کام ہوتے ہیں لیکن ایک بات یاد رکھیں کہ گھر کے کام کرنے میں کوئی ایسی مشقت نہیں ہوتی اور نا ہی اِن کو کرنے سے وزن کم ہوتا ہے۔ ایسے تمام افراد کے لئے ہم یہاں پر ایک انڈین اداکارہ کے وزن کم کرنےکی کہانی لکھنے لگے ہیں۔ جس پر آپ بھی عمل پیرا ہو سکتی ہیں۔

ادکارائیں کردار ادا کرنے کے لیے بہت محنت کرتی ہیں وہ اپنے حسن و جمال کو کم کرنے کے لیے کردار کی مناسبت سے میک اپ کا بھی استعمال نہیں کرتی۔ وہ کچھ کلو وزن کم کرنے کے ساتھ انکا مسلز بھی بن جاتے ہیں۔ وہ مختلف جگہ پر لوگوں سے ملتی ہیں تاکہ انکے رویوں کا جائزہ لے سکیں۔ کچھ یہ خواہش رکھتی ہیں کے کپڑوں کا استعمال میں ہجان انگیزی لائی جائے جب کہ کچھ صرف اداکاری کی خواہش رکھتی ہیں۔ 

پھر ایک اداکارہ آئی جس کی کمر اتنی موٹی تھی کہ کوئی اپنے بازو اسکے گرد نہیں پھیلا سکتا تھا اسکے بازو کے گرد موجود چربی ہلتی تھی جبکہ اسکا منہ بہت موٹا تھا۔ اور پھر اس نے اپنے وزن پر قابو پا کر سب کو حیران کر دیا ۔ وہ تھی بھومی پدنکری جس نے اپنا وزن اپنی آنے والی فلم دم لگا کے ہئی شاہ کے لیے کم کیا یہ فلم یش راج کے بینر تلے بننے والی سپر ہٹ فلم تھی اس فلم میں موجود بھومی نے اپنابائیس کلو وزن کم کیا جس کے بعد یہ بہت چُست اور حسین دکھائی دے رہی تھیں ۔اسکے بعد ہم اس خاتون سے ملے جنہوں نے کامیابی کے ساتھ اپنا 22 کلو وزن کم کیا ۔ وہ اس بارے میں کیا کہتی ہیں آپ کو بتاتے ہیں۔ 

ورزش اور من پسند سرگرمی
جب میں اپنا وزن کم کر رہی تھی میں ورزش کرتی تھی اور ڈانس بھی کرتی تھی میں ہمیشہ سے پھرتیلی رہی تھی میں ہمیشہ جم جاتی یہاں تک کہ میں نے اپنا وزن گھٹا لیا ۔لیکن ایک بات یاد رکھیں کہ وہ کام ضرور کریں جس میں آپ کو مزہ آئے جیسا کے مجھے ڈانس کرنے میں مزہ آتا ہے۔

اپنی خوراک میں تبدیلی لایں
وزن کم کرنے ےلئے ضروری ہے کہ اپنی خوراک میں تبدیلی لائی جائے ۔ اِس کے لئے میں نے سفید گندم کی جگہ کتھائی گندم کا استعمال شروع کر دیا۔ہر چیز کے صحتمند متبادل موجود ہیں مثال کے طور پر چاول کی جگہ رجگیرا کا استعمال کریں ۔ میں نے گوشت کھانا بھی بند کردیا تھا جبکہ مجھے گوشت بہت پسند ہے اور میں پروٹین کھانے کی شوقین ہوں۔لیکن پھر میں نے اِن سب چیزوں کے متبادل تلاش کرکے اُن کو اپنی خوراک کا حصہ بنایا۔ جیسے کہ اب میں نے چنے ،باجرا ، سویا ، اورمختلف اناج سے مل کر بننے والی روٹی کھانا شروع کی ہے اور خوراک کی اِس تبدیلی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ 

ڈی ٹوکس
جب میں نے اپنا وزن کم کرنے کی ٹھانی تو سب سے پہلے مجھے اپنے اندر موجود زہر کو ختم کرنا تھا میں روزانہ ایلوویرا کا جوس کئی کئی لیٹر نگل جاتی تھی کیونکہ میں نے اپنے جسم میں موجود اضافی چربی ختم کرنے کے ساتھ اپنی جلد کی بھی حفاظت کرنا چاہتی تھی مجھے اپنی جلد اور بالوں کا خیال بھی رکھنا تھا۔اس کے علاوہ میں سبز چائے کا بھی خوب استعمال کرتی تھی ۔میں نے وزن کم کرنے کےلئے کسی ڈرگ کا استعمال ہرگز نہیں کیا بلکہ میں کوشش کرتی تھی کہ قدرتی چیزوں کی مدد سے ہی اپنا وزن کم کروں ۔

Aloe_Vera_Juice_1000_ml__51526.1431599871.500.750

بھوک سے خود کو نہیں ماریں

اگر آپ وزن کم کرنے کے بارے میں سنجیدہ ہیں تو اِس بات کو خود پر طاری نہ کریں بلکہ اِس عمل کہ دلچسب بنائیں ۔ بھوک سے مرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ میں تینوں وقت دال اور روٹی کے ساتھ کھانا کھاتی رہی ہوں، میں نے کسی وقت کا کھانا نہیں چھوڑا اور اگر کھانے کے بعد بھی مجھے کبھی بھوک لگ جاتی تھی تو میں کوئی پھل کھا لیتی تھی۔ اِس کے علاوہ اگر میرا سلاد کھانے کو دل نہیں کرتا تھا تو اُن سب سبزیوں کی اسمودھی بنا لیتی تھی۔ 

اپنے آپ کو قبول کریں 

جب ہم بڑے ہو رہے ہوتے ہیں تو ہمیں یہ نہیں بتایا جاتا کہ ہمیں کیا کھانا ہے ااور کیا نہیں ۔ ہاں بس آئس کریم اور کولڈ ڈرنک سے منع کیا جاتا ہے اور ااگر ہم موٹے ہو رہے ہوں تو ہمیں نہیں بتایا جاتا کہ آپ موٹے ہو رہے ہو، ہمیشہ یہ کہا جاتا ہے کہ آپ جیسے بھی ہیں بہت حسین ہیں سب آپ سے محبت کرتے ہیں اور آپ خدا کے پسندیدہ بچے ہیں اس سوچ نے میری خود اعتمادی بڑھانے اور میرا وزن بڑھانے میں ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وزن کم کرنا اِتنا مشکل ہوگا۔ بات یہ ہے کی آپ جو ہیں اس کو قبول کریں اور آپ کو بڑھے ہوئے وزن کے ساتھ ایک ماڈل کی طرح نظر کرنے کی توقع نہیں کرنی چاہئے۔ اِسی سوچ نے وزن کم کرنے میں میری مدد کی
خود پر لگی چھاپ سے گھبرائیں نہیں
لوگ بہت آسانی سے کسی پر بھی چھاپ لگا دیتے ہیں جیسے موٹی ، گولو وغیرہ ان الفاظ سے کبھی اپنا اعتماد کم نہ کرنے دیں۔اپنے آپ کو یہ بتاتی رہیں کہ آپ حسین ہیں ۔آپ کو معاشرے کے بنائے کسی سانچے میں نہیں ڈھلنا۔میں اپنے آس پاس ایسی کئی خواتین کو جانتی ہوں جو سماج کے بنائی شکل میں پورا نہیں اترتی لیکن وہ پھر بھی حسین ہیں۔بھارت میں وزن کم کرنے کے مسئلے کو بہت زیادہ مشکل سمجھا جاتا ہے مگر یہ اتنا مشکل ہے نہیں۔

اور تفریح کی خٓاطر جب بھومی سے پوچھا گیا کہ اگر ایوشمان کھرانا کو فلم کے آخری سین میں انہیں گود میں اُٹھانا ہوتا تو وہ کیا کرتے۔ایوشمان شریف آدمی ہیں وہ وکرم بیٹال تھے جن کی کمر پر میں تھی، اور میرا یقین کریں جب میں انکی کمر پر تھی میں بجری پر چل بھی سکتی تھی ہم دریا کی طرف فلم کی عکسبندی کر رہے تھے جہاں چلنا بہت دشوار تھا اور وہ مجھے اپنی کمر پر لے کر بھاگ رہا تھاوہ بہت اچھا انسان ہے لکین ہر دفعہ وہ مچھے نیچے اتارتا اور پوچھتا کہ تم صیح ہو؟ کہیں میں نے تمہیں تکلیف تو نہیں دی؟ اور میں اُسے کہتی کہ بند کرو یہ سب!جب ہم فلم کی عکس بندی کر رہے تھے اس وقت گرمی کا موسم تھا اور اس دن بہت گرمی تھی لیکن سلام ہے اُس پر کسی کو گود میں اٹھا کر بھاگنا آسان نہیں وہ واقع سپر مین ہے میرے اور ایوشمان کے درمیان 20 کلو وزن کا فرق ہے وہ 70 کلو کا ہے جبکہ میرا وزن 90 کلو ہے اس سین کے لیے اُسے بہت محنت کرنی پڑی ، وہ جب بھی مجھے کھاتا ہوا دیکھتا وہ کہتا (بس کر یار مجھے اٹھانا ہے)۔

FireShot Capture 358 - zor laga ke haisha - Google Search_ - https___www.google.com.pk_search

222-e1448274345822

بھومی پدنکر کی جانب سے وزن گھٹانے کے چھ طریقے

Alowis Organic Whole Leaf Aloe Vera Juice 1000 ML

صحت مند وزن کو برقرار کیسے رکھا جائے؟

issassadex

:سوال
میری عمر تیس سال ہے، قد پانچ فٹ دو انچ ہے۔ میرا وزن ساٹھ کلو
تھا، میں نے ڈائٹنگ کی اور کھانا بہت کم کر دیا۔ اس سے میرا وزن
پچاس کلو ہو گیا لیکن میں بے حد کمزوری محسوس کرتی ہوں۔ تھوڑا سا
کام کرنے سے تھک جاتی ہوں۔ ٹانگوں میں درد رہتا ہے، آنکھوں کے گرد
حلقے اور چہرے پر چھائیاں ہو گئی ہیں۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کھانے پینے
پر توجہ دیں۔ مجھے ڈر ہے کہ اگر میں نے پہلے کی طرح کھانا پینا
شروع کر دیا تو دوبارہ وزن بڑھ جائے گا۔ مجھے کیا کرنا چاہیے؟

:جواب
موٹاپا اچھی چیز نہیں ہے لیکن حد سے زیادہ دُبلا پن بھی اچھا نہیں
لگتا۔ خاص طور پر جب یہ جسمانی کمزوری کی حدوں کو چُھونے لگے۔
آج کل کی لڑکیوں پر دُبلا ہونے کا خبط سوار ہو گیا ہے، اس مقصد کے
لیے وہ سارا سارا دن کچھ نہیں کھاتیں، اس سے نہ صرف وہ جسمانی طور
پر کمزوری محسوس کرتی ہیں بلکہ چہرے کی شادابی اور رونق بھی رخصت
ہو جاتی ہےاور جسمانی وزن میں کمی سے ڈپریشن کا خطرہ بہت بڑھ جا تا
ہے
اگر آپ وزن کم کرنا چاہتی ہیں تو بہتر یہ ہے کہ مناسب ورزش اور چہل
قدمی پر توجہ دیں۔ اگر اس سے خاطرہ خواہ رزلٹ بآمد نہ ہو تو پھر
ڈائٹنگ کریں، لیکن ڈائٹنگ کرتے ہوئے یہ خیال رکھیں کہ آپ کی غذا
میں تمام ضروری غزائی اجزا شامل ہوں۔
شَکر اور شَکر سے بنی ہوئی اشیا جیسے کہ مٹھائیاں بالکل ترک کر دیں۔
تلی ہوئی اشیا جیسے کہ پراٹھا، پیٹیز، سمسوسے، پیسٹری نہ کھائیں۔
دودھ بالائی اُتار کر پئیں۔ دہی اور پھلوں کا استعمال باقاعدگی سے
کریں۔ کھانا کھانے کے درمیانی وقفوں میں کچھ نہ کھائیں۔ ان ہدایات
پر عمل کرنے سے آپ کا وزن تیزی سے کم نہیں ہو گا۔
لیکن اس میں اچھی بات یہ ہے کہ چہرہ تروتازہ اور شاداب رہے گا اور
آپ جسمانی طور پر خود کو تندرست و توانا محسوس کریں گی۔

ماں بننے کے بعد خواتین کےلئے مکمل ڈائیٹ پلان

 

Breastfeeding-Mother-Diet-Plan-For-Weight-Loss.jpg

 

ماں بننے کے بعد خواتین کےلئے ڈائیٹ پلان

  • ماں بننے کے بعد خواتین کے لئے نومولود کی پرورش کے ساتھ اپنی خوراک پر توجہ دینے کا وقت نہیں ہوتا جس کے نتیجے میں اُن کی صحت خراب رہنے لگتی ہے۔ ایسی ماؤں کے لئے یہ سادہ ڈائیٹ پلان بنایا گیا ہے تاکہ وہ غذائی اجزاء سے بھرپور متوازن خوراک حاصل کر سکیں۔
    پیر
    ناشتہ: ایک چوتھائی کپ دلیہ ، ایک کپ بالائی نکلے ہوئے دودھ کے ساتھ، کوئی ایک پھل
    سنیک: ایک چھوٹا باؤل مکس ڈرائی فروٹ
    دوپہر کا کھانا: ایک چوتھائی کپ پاستا، ایک چوتھائی کپ لوبیا اور ایک چوتھائی کپ سبزیوں کے ساتھ
    سنیک:دو کریکر، دو کھانے کے چمچ پینٹ بٹر
    رات کا کھانا: ایک چھوٹا باؤل سلا د ، آدھا کپ پییرافٹ ڈیزرٹ
    منگل
    ناشتہ: دو کھانے کے چمچ پینٹ بٹر ، کیلے کا سینڈوچ ایک عدد
    سنیک: دو کھانے کے چمچ پنیر، ایک سیب
    دوپہر کا کھانا: ایک چھوٹا باؤل سلاد، ایک چوتھائی کپ ریشہ کی ہوئی چکن کے ساتھ
    سنیک: دو کھانے کے چمچ حمس،آدھا کپ کٹی سبزیاں
    رات کا کھانا: ایک چوتھائی کپ چاول ، ایک چوتھائی کپ لوبیا اور ایک چوتھائی کپ سبزی
    بدھ
    ناشتہ: ایک چوتھائی کپ دلیہ ، ایک کپ بالائی نکلے ہوئے دودھ کے ساتھ، کوئی ایک پھل
    سنیک: کسی بھی پھل کی اسمودھی ایک گلاس
    دوپہر کا کھانا: ریپ سینڈوچ ایک عدد
    سنیک: ایک چھوٹا باؤل مکس ڈرائی فروٹ
    رات کا کھانا: چار اونس فروزن فوڈ
    جمعرات
    ناشتہ: ایک عدد سخت اُبلا انڈا، ایک ٹوسٹ، آدھا چکوترا
    سنیک: دو کھانے کے چمچ پنیر، ایک عدد سیب
    دوپہر کا کھانا: ایک چوتھائی کپ پاستا، ایک چوتھائی کپ لوبیا اور ایک چوتھائی کپ سبزی
    سنیک: کسی بھی پھل کی اسمودھی ایک گلاس
    رات کا کھانا: ایک چھوٹا باؤل سلاد، ایک چوتھائی کپ ریشہ کی ہوئی چکن کے ساتھ
    جمعہ
    ناشتہ: ایک چوتھائی کپ دلیہ ، ایک کپ بالائی نکلے ہوئے دودھ کے ساتھ، کوئی ایک پھل
    سنیک: ایک چھوٹا باؤل مکس ڈرائی فروٹ
    دوپہر کا کھانا: ایک ڈبل روٹی کا سلائس ، ایک کپ سوپ اور آدھا باؤل مکس پھل
    سنیک: دو کریکر، دو کھانے کے چمچ پینٹ بٹر
    رات کا کھانا: ریپ سینڈوچ ایک عدد
    ہفتہ
    ناشتہ: دو کھانے کے چمچ پینٹ بٹر ، کیلے کا سینڈوچ ایک عدد
    سنیک: کسی بھی پھل کی اسمودھی
    دوپہر کا کھانا: چار اونس فروزن فوڈ
    سنیک: دو کھانے کے چمچ حمس، آدھا کپ کٹی سبزیاں
    رات کا کھانا: ایک چوتھائی کپ چاول ، ایک چوتھائی کپ لوبیا اور ایک چوتھائی کپ سبزی
    اِتوار
    ناشتہ: ایک چکن سینڈوچ، ایک گلاس جوس
    سنیک: دو کریکر، دو کھانے کے چمچ پینٹ بٹر
    دوپہر کا کھانا: ایک ریپ سینڈوچ
    سنیک: دو کھانے کے چمچ حمس، آدھا کپ کٹی سبزیاں
  • رات کا کھانا: ایک چھوٹا باؤل سلاد، ایک چوتھائی کپ ریشہ کی ہوئی چکن کے ساتھ
  • نوٹ: یہ ڈائٹ پلین صرف تندرست اور صحت مند ماؤں کے لیے ہے۔ کسی قسم کی بیماری کی صورت میں اپنی گائناکالوجسٹ کے مشورے کے بغیر اس پر عمل نہ کریں۔​
  • diet-for-breastfeeding-mothers.jpg

Meal Replacement Winter Stone Fruit Smoothie

Meal Replacement Winter Stone Fruit Smoothie

Recipe Ingredients:

  • 1/2 cup Greek yogurt
    •1 plum, pit removed, flesh roughly chopped
    •1 peach, pit removed, flesh roughly chopped
    •1 nectarine, pit removed, flesh roughly chopped
    •1/2 cup blueberries, fresh or frozen

 Meal Replacement Winter Stone Fruit Smoothie1

Recipe Directions:

Mix all ingredients in a bowl. Put it in a blender and blend until smooth. Drink and enjoy.

Simple Instructions from Health Gurus that will help you Weight Loss in True Manner

Those men and women who struggle with weight loss efforts, try to adapt these below mentioned tips from some of the top health gurus who iterated with lots of compassion.

32

Eat Regularly:

“The first thing you want to do is eat regularly. If you’re starving, you’re not going to make sensible choices.”

-Dr. Arya Sharma, director of the Canadian Obesity Network

33

Keeping a Food Diary:

“The most important thing to start with is a food diary, They aren’t sexy or fun, but before you start a diet, you need to know where you’re at to know what you should change. Keeping a food diary in real time reminds you that you’re trying to make healthful choices and change.”

-Obesity physician and Diet Fix author Dr. Yoni Freedhoff

34

Convincing Yourself:

“I will ask someone what are their goals, and how they envision themselves getting there, and what types of things would allow them to make changes, and then how confident they are in making those changes.”

-Dr. Matthew Gillman, director of the Obesity Prevention Program at Harvard Medical School

35

Figuring out whether somebody really wants to lose weight:

“The most important thing you want to figure out is whether somebody really wants to lose weight.”

-Cornell professor Dr. Brian Wansink

36

Weight Gain Causes:

“The first thing you want to address is why you’re gaining weight in the first place. It could be genetic. It could be stress, having a chronic illness, a medication you’re on.”

-Dr. Sharma

Healthcare and fitness - young fitness female keeping her diet.

Keeping Patience:

“People have gained weight over a period of years. They are not going to turn it around overnight. If you try to do that, you’re more likely to regain.” Harvard’s

-Dr. Gillman

Meal Replacement Strawberry Banana Oatmeal Smoothie

Meal Replacement Strawberry Banana Oatmeal Smoothie1

Recipe Ingredients:

  • ½ cup unsweetened almond milk (I use Silk Pure Almond)
  • ½ cup pomegranate juice
  • 1 scoop protein powder
  • 1 cup packed fresh baby spinach
  • ½ banana
  • 1 cup frozen strawberries
  • ¼ cup old-fashioned rolled oats

 Meal Replacement Strawberry Banana Oatmeal Smoothie

Recipe Directions:

Mix all ingredients in a bowl. Put it in a blender and blend until smooth. Drink and enjoy.

Meal Replacement Potassium Punch Smoothie

Filled with potassium that provides essential nutrition of whopping 600 mg of potassium in every serving.

1

Recipe Ingredients:

  • 1 & 1/2 cup Carrot juice (0r 6 carrots juiced)
  • 1 Orange

 2

Recipe Directions:

Mix all ingredients in a bowl. Put it in a blender and blend until smooth. Drink and enjoy.

Delightful Meal Replacement Fruit and Seeds Smoothie

A great smoothie shake that will provide you a filled lunchtime meal replacement option.

2

Recipe Ingredients:

  • 3 strawberries
  • 1 tablespoon organic Flaxseed
  • 1 tablespoon Chia seed
  • 1 scoop of Garden of Life raw protein
  • 1 scoop of Garden of Life super green formula
  • 10 fluid ounces of organic soy milk
  • Little Stevia to taste

 1

Recipe Directions:

Mix all ingredients in a bowl. Put it in a blender and blend until smooth. Drink and enjoy.